بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور میں جاری سڑک تعمیراتی کام پھر ایک بار روک دیاگیا ہے، مندر سے قومی شاہراہ کو جوڑنے والی سڑک کے درمیان تالاب کے دائیں جانب سڑک کی توسیع کا تنازعہ بڑھتے جارہاہے، مسئلہ کاحل ڈھونڈنے میں افسران ناکام بتائے جارہے ہیں۔
سڑک توسیع کو لےکر دو گروپ بن گئے ہیں ، ایک گروہ میں مقامی عوام اور آٹوڈرائیور اور مالکان ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ سرکاری زمین کے اتی کرم کو نکال باہر کرکے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے کم سے کم 5-6فٹ وسعت کے ساتھ سڑک کی تعمیر ہو۔ اس کے خلاف میں متعلقہ زمین پر ٹھکانہ ڈالے ہوئے کچھ دکاندار وں کاکہنا ہے کہ سڑک کی توسیع کی گئی تو ہم اپنے دکانوں کو کھو دیں گے، جب کہ ہماری زندگی اسی پر منحصر ہے ۔ اب تک اس مسئلہ کو لےکر افسران اور عوام کے درمیان کئی مرتبہ میٹنگیں منعقد ہوئیں ، ون وے ٹرافک کا نظام تشکیل دیاگیا ، اب اس مرحلے میں منصوبے کو بدلنے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دونوں گروہوں کے درمیان تصفیہ کے لئے افسران کوئی کوشش نہیں کررہے ہیں، بس ایک دوسرے کی طرف اشارے کرنے پر ہی اکتفا کررہے ہیں۔ اب پچھلے 8-10روز سے سڑک تعمیر کاکام بند ہے، راہ گیروں کا چلنا پھر نا دشوار ہورہاہے، جھلی ، ریت وہیں سڑک پر گری ہوئی ہے۔ گڑھوں کی وجہ سے سواریوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے افسران بیدار ہوں اور سائنٹفک طریقے سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کا کہنا ہے کہ مرڈیشو رمسئلہ کا حل نکالنے کے لئے غور وفکر جاری ہے، بہت جلد میٹنگ کاانعقاد کرکے حتمی حل نکالنےکی بات کہی۔